Monday, January 27, 2014

GHAZAL - 20140127 - 130300

زرا اس دلِ ناتواں کی خبر لو
ارے جان ِ جاں! جان ِجاں کی خبرلو

گل و لالہ پر اک اداسی ہے طاری
زرا باغ کے باغباں کی خبر لو

جگر چھلنی چھلنی کئیے دے رہے ہو
بہت چل رہی ہے، زباں کی خبر لو

بہار اپنے جوبن پہ ہے پر مری جاں
اجڑتا ہے کیوں گلستاں کی خبر لو

نگاہوں سے گھائل ہوا جا رہا ہوں 
کچھ اس تیر کی اور کماں کی خبر لو

تَہو بالا ہونے لگے ٹھرو ٹھرو
چلو پھر زمیں آسماں کی خبر لو

نکلنے کو محسن کا دم ہے خدارا
مرے ناتواں جسم و جاں کی خبر لو

No comments:

Post a Comment